مریم نفیس کو بولڈ لباس میں سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

Published On 19 January,2025 01:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کو بولڈ لباس میں لندن میں سیرسپاٹوں کی تصاویر کی شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شوہر کے ہمراہ لندن میں سیرسپاٹوں سے محظوظ ہوتی نظر آئیں۔

مذکورہ تصاویر میں مریم نفیس بولڈ لباس میں دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے مختصر پینٹ پہن رکھی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے مریم نفیس کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ’’ اچھی بھلی ہوتی ہیں اور پھر بیہودہ لباس میں تصاویر شیئر کر کے باتیں سنتی ہیں‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ’’یہ ان کا اپنی جانب توجہ مبذول کرانے کا طریقہ ہے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’ شاید لندن میں پینٹ پہننا ممنوع ہے‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ جتنا اچھا ان کا نام ہے اتنی ہی ان کی بری حرکتیں ہیں‘‘۔