ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی رومانوی فلم ’’نادانیاں‘‘ کا ٹریلر جاری

Published On 03 March,2025 03:36 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں" کا ٹریلر جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے، فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی سٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔

دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔

فلم میں مہیما چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا، اور جگال ہنسراج جیسے سینئر اداکار بھی شامل ہیں، جو کہانی میں گرمجوشی اور گہرائی کا اضافہ کریں گے، یہ فلم شانوا گوتھم کی ہدایت کاری میں بنی ہے جو اپنی پہلی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔