لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں ریشم ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی، اداکارہ نے گفتگو کے دوران اپنی ایک خواہش کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنا خواب قرار دیا، ریشم کا کہنا تھا کہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ وہ پیسے جمع کر کے ایک لنگر خانہ بنوائیں۔
ریشم نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایک مخصوص جگہ خرید کر ایک باقاعدہ لنگر خانہ بنوائیں جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی چلتا رہے اور ان کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔
اداکارہ کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین اداکارہ کی غریبوں کی مدد کرنے کی اس خواہش پر ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔