کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
رمضان سپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی، فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار پھر مہمان کے طور پر شامل ہوئیں۔
دوران پروگرام انھوں نے فہد سے کہا ’’مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آ رہے، براہ کرم گیم کے لیے چند لڑکے ڈھونڈ دیں‘‘اس پر فہد نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا ’’یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں لیکن اب میں آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا، ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں۔
فہد کے اس طنزیہ جملے نے نہ صرف ثناء جاوید کو شرمندہ کردیا بلکہ پورے سٹوڈیو کو ہنسی کے قہقہوں سے بھر دیا، ثناء نے فہد کو روکنے کی کوشش کی لیکن تب تک یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوچکا تھا، جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گئے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فہد نے ثناء کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وہ اس طنز کی مستحق تھیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا انہیں شادی کے فوراً بعد شو میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا جبکہ کچھ نے فہد کے مزاحیہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی شو کو زندہ دل بنا دیتے ہیں۔