کراچی: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین نےکہا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں۔
ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی اور سوالات کے جوابات دیئے، جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے، اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے دل اس کارکردگی سے ٹوٹ گئے ہیں۔