بھارتی گلوکارہ کا اقدام خودکشی، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

Published On 05 March,2025 04:59 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی تیلگو میوزک انڈسٹری کی پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر کو حیدرآباد کی رہائش گاہ پر تشویش ناک حالت میں پایا گیا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگھویندر کو خودکشی کی ناکام کوشش کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلپنا راگھویندر حیدر آباد میں واقع اپنے ولا میں بے ہوش پائی گئی تھیں، کلپنا نے نیند کی گولیاں نگل کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

گلوکارہ کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، کلپنا کی حالت مستحکم ہے لیکن انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، پولیس کی جانب سے ان کے شوہر سے پوچھ گچھ اور معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کلپنا راگھویندر کی عیادت کے لیے ٹالی ووڈ انڈسٹری کے فنکاروں کا ہسپتال میں آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔