پہلگام فالز فلیگ آپریشن: پاکستان کی نامور فلمی شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے

Published On 28 April,2025 03:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔

نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا ایف آئی آر میں پاکستان کا نام شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے کڑا جواب دینگے۔

معروف اداکارہ لیلی زبیری نے کہا قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اداکار عدنان صمد خان نے کہا پاکستان کی سالمیت پر کبھی خطرہ آیا تو قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہوں گے۔

گلوکار فاخر محمود نے کہا پاکستانی قوم خود مختار ہے اور ہم اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔