حالات نے اتنا مضبوط کر دیا خود کو کبھی لڑکی محسوس نہیں ہونے دیا: میمونہ قدوس

Published On 14 May,2025 03:25 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے کہا ہے کہ حالات نے مجھے اتنا مضبوط کردیا ہے کہ میں نے خود کو کبھی لڑکی محسوس نہیں ہونے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماڈل و اداکارہ میمونہ قدوس نے شرکت کی اور اپنی زندگی کی مشکلات اور اس سے نمٹنے کیلئے کی گئی جدوجہد سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے مجھے اپنے آبائی شہر سے کم عمری میں تنہا نکلنا پڑا جس کی وجہ سے میں نے کئی مسائل کا سامنا بھی کیا۔

میمونہ قدوس نے کہا کہ ابو کی بیماری کے وقت گھر کی ساری ذمہ داری مجھ پر تھی ان دنوں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان کو حل کرتے ہوئے میں ذہنی طور پر اتنی مضبوط ہوگئی کہ میں نے خود کو کبھی لڑکی محسوس نہیں ہونے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میرے اندر اب نزاکت جیسی کوئی چیز نہیں اور نہ ہی کوئی ادائیں ہیں بس جیسی باہر سے دکھتی ہوں اندر سے بھی ویسی ہی ہوں۔

میمونہ قدوس نے کہا کہ میں کسی کی بے عزتی نہیں کرتی چاہے وہ کتنا ہی جونیئر کیوں نہ ہو، اور نہ اس بات کی اجازت دیتی ہوں کی کوئی مجھ پر انگلی اٹھائے۔