اداکارہ نیلم منیر کا سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے لئے جذباتی پیغام جاری

Published On 26 May,2025 03:44 am

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں،وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہے، نیلم منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا: "اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین۔"

اپنے پیغام میں نیلم منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کی، انہوں نے کہا کہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے۔

ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداح ان کے جذبات اور خلوص کی تعریف کر رہے، ہیں۔یاد رہے کہ نیلم منیر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر مہینوں چرچے رہے۔