غنیٰ علی نے جلدی شادی کیوں کی؟اداکارہ نے وجہ بیان کردی

Published On 20 June,2025 07:10 am

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی، اداکارہ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے صحیح عمر میں شادی کرلی، مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ سب نصیب کی بات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں،میں نے محسوس کیا کہ مجھے کسی کی ضرورت ہے جس کیلئے میں نے اللہ سے دعائیں بھی کیں اور جب مجھے ایک انسان ملا تو میں زندگی میں سیٹ ہوگئی۔

اداکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اپنے کام کو لے کر بہت پُرجوش ہوں، مجھے اداکاری کرنا پسند ہے لیکن آپ کیلئے ایک چھتری ضروری ہوتی ہے، میں اب شادی شدہ ہوں، بہت سارے لوگ آپ کو ٹارگٹ کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد آپ کو عزت کی نظر سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔