اداکارہ عائزہ اعوان نے شادی کیلئے خوبصورت شرط رکھ دی

Published On 19 June,2025 03:24 am

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے جیون ساتھی کیلئے خوبصورت شرط رکھ دی، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار پھول دینے والے سے شادی کروں گی۔

اداکارہ عائزہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوست نہیں بنانا چاہتیں اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔

میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ نہیں پسند ہیں، عائزہ اعوان نے کہا کہ میں جھوٹے لوگوں کو دیکھ کرایک کونہ پکڑ لیتی ہوں۔

اداکارہ نے جیون ساتھی سے متعلق کہا کہ وہ دراز قد ہونا چاہیے، جھوٹا نہ ہو اور اسے پتا ہو کہ وہ کیا چاہتا ہے، جذباتی طورپراچھا ہونا چاہیے اسے کچھ سمجھانا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی وہ ہونا چاہیے جو ہفتے میں دوبارمجھے پھول لا کر دے، اچھا ہو، امیر ہونا ضروری نہیں ہے۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ اتنا ہونا چاہیے کہ بچوں کواچھی تعلیم دے سکیں،غریب بھی ہوتو دیکھ لیں گے کیونکہ نصیب بھی ساتھ ہوتا ہے۔