معروف شاعر اِبن اِنشاء کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

Published On 15 June,2025 09:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) اردو ادب کے ہر فن مولا معروف شاعر اِبن اِنشاء کا آج یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

اردو کے مایہ ناز شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء 15 جون 1927ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام شیر محمد خان تھا، انہوں نے 1946ء میں جامعہ پنجاب سے بی اے اور 1953ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔

اِبن اِنشاء نے اپنی شاعری اور مزاح نگاری سے عوام میں مقبولیت پائی، انہوں نے اردو ادب کیلئے سفر نامے، ترجمے اور شاعری پر مبنی تصانیف کا وسیع ذخیرہ چھوڑا جن میں ’’چاند نگر‘‘، ’’اردو کی آخری کتاب‘‘، ’’چلتے ہو تو چین کو چلئے‘‘، ’’دنیا گول ہے‘‘ قابل ذکر ہیں۔

معروف شاعر کے لفظوں میں رُومان اور نثر میں عصر حاضر کا شعور تھا، حکومت پاکستان نے اِبن اِنشاء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔