کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ وہ اپنی محنت اور کام کے ذریعے خود کو منوا رہی ہیں۔
اداکارہ عینا آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ صرف ان کے کام کو دیکھیں اوراسی پررائے دیں ان کی عمر ہمیشہ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہی ہے جوابتدا میں ان کیلئے پریشان کن تھا۔
انہوں نے کہا کہ مگر اب وہ عمر والی باتوں کو اہمیت نہیں دیتی، میں واقعی 16 سال کی ہوں اور رواں سال 17 کی ہو جاؤں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی زندگی کو موضوعِ بحث بنانے کے بجائے ان کے فن کو سراہا یا تنقید کا نشانہ بنایا جائے، یہی زیادہ بہتر ہے۔