معروف اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے، گھر میں صف ماتم

Published On 25 June,2025 05:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) معروف اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے۔

یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے، معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔

اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا سٹوری پر ٹیگ کیا تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا، مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔