’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی کا انتقال

Published On 28 June,2025 08:24 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد نے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں کانٹا لگا گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔