دنیا نیوز کے پروگرام 'مذاق رات' نے کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

Published On 03 July,2025 09:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کا پروگرام 'مذاق رات' کامیابیوں کے ریکارڈ توڑتا ہوا اگلی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔

ٹی وی ریٹنگ کمپنی میڈیا لوجک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام ’مذاق رات‘کے سیزن 2 نے 24 جون، 25 جون، 30 جون، یکم اور 2 جولائی کو رات 11 بجے سے 12 بجے کی سلاٹ میں ریٹنگ کی نئی بلندیوں کو چھو لیا۔

واضح رہے کہ مذاق رات کے نئے سیزن کے میزبان بھولا کا کریکٹر نبھانے والے مشہور ومعروف اداکار عمران اشرف ہیں جبکہ سخاوت ناز، ہنی البیلا ، اکرم اُداس ، فیصل رامے، ڈی جے عون علی اور عائشہ بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔