ہالی ووڈ کے سینئر اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں چل بسے

Published On 16 September,2025 06:49 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اگست 1936 میں سانتا مونیکا کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے ریڈ فورڈ ایک دودھ فروش کے بیٹے تھے، بعدازاں وہ ایک آئل کمپنی میں اکاؤنٹنٹ بنے۔

بڑی اسکرین پر ان کے کیریئر کا آغاز 1960 کی فلم ٹال سٹوری میں ایک مختصر سے کردار کے سے ہوا، جہاں انھیں اپنے وقت کی معروف اداکارہ جین فونڈا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

لاس اینجلس سے امریکی میڈیا کے مطابق رابرٹ ریڈ فورڈ نے اپنی اداکاری سے 60 اور 70 کی دہائی میں عالمی شہرت پائی، انہوں نے پچاس سے زیادہ ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رابرٹ ریڈ فورڈ نے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا، وہ آزاد فلم سازوں کے رہنما بنے اور سالانہ سنڈینس فلم فیسٹول کا آغاز کیا جہاں ان کے کام کو پیش کیا جاتا تھا۔