لاہور: (دنیا نیوز) معروف اداکارہ نصرت آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے۔
نصرت آرا نے اپنے فنی کیریئر میں صرف ایک ہی مشہور ڈرامہ ’عینک والا جن‘ کیا جس میں ان کے کردار بِل بتوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔
نصرت آرا کراچی سے لاہور منتقل ہوئیں تاکہ کسی بڑے ڈرامے میں کام کر سکیں لیکن عینک والا جن کے علاوہ انہیں کوئی ڈرامہ نہ ملا، کام نہ ملنے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار رہیں۔
90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’عینک والا جن‘ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوا، اداکارہ نصرت آرا نے بل بتوڑی کا کردار کمال خوبصورتی سے نبھایا، بچوں کو عینک والا جن کی اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہتا تھا۔
نصرت آرا 14 اکتوبر 2017ء کو پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث 65 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔