کراچی:(دنیا نیوز) لیجنڈ اداکارمصطفیٰ قریشی کی واک کےدوران ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
شہر قائد میں رہائش پذیر لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ فجر کی نمازکے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا کہ ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گر گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔