کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ حرا سومرو نے فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے شادی کر لی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ انہوں نے ڈائریکٹ شادی کی ہے کوئی حرام کام نہیں کیا۔
حرا سومرو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں غیر مناسب رویوں اور فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہوں پر بات کی۔
گزشتہ مہینے سے ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے اور انہوں نے اس بات کو کافی عرصے سے خفیہ رکھا ہوا ہے تاہم دوسری شادی کی افواہوں پر فہد مصطفیٰ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا۔
فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے حرا سومرو نے کہا ہے کہ وہ بہت ہی شریف انسان ہیں اور انہوں نے ابھی تک ان کے بارے میں کوئی بھی افواہ نہیں سنی، کافی عرصے سے اس انڈسٹری کا حصہ ہوں اور کبھی نہیں سنا کہ فہد مصطفیٰ نے کسی خاتون کے ساتھ غلط حرکت کی یا غیر مناسب بات کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے شادی کر لی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ انہوں نے ڈائریکٹ شادی کی ہے کوئی حرام کام نہیں کیا اور ان کی پہلی بیوی بھی بہت اچھی انسان ہیں جو اس بات کو سمجھیں گی۔
حرا سومرو کے مطابق اگر واقعی فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی ہوئی ہے تو انہیں نہیں لگتا کہ لڑائی جھگڑے ہوں گے بلکہ سب خوشی سے رہیں گے۔
اداکارہ کے مطابق انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگوں نے ان کے ساتھ غیر مناسب گفتگو کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے۔