لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار اور منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو ہلکے پھلکے انداز میں دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہو گئے۔
حال ہی کے ایک انٹرویو میں منزہ عارف نے نہ صرف اپنے شوبز کیریئر بلکہ ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام کر رہی تھیں اور اسی دوران ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اب وہ کراچی میں اپنے پروجیکٹس کی وجہ سے طویل عرصے سے مقیم ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر ہمیشہ ان کی فکر کرتے ہیں جب بھی وہ کراچی سے لاہور یا لاہور سے کراچی سفر کرتی ہیں، شوہر خود ائیرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے ہیں۔
منزہ عارف نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں، وہ ان پر بھروسہ کرتے ہیں، محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے اور کیریئر میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔



