متھیرا کی ریمپ واک، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

Published On 24 November,2025 08:51 am

لاہور: (ویب ڈیسک) بے باک شخصیت کی حامل اورٹی وی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل پیدا کر دی۔

حال ہی میں متھیرا ایک فیشن شو کے ریمپ پر نظر آئیں، اور ان کی واک کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، شو میں انہوں نے سلک کا روایتی مشرقی لباس پہن رکھا تھا جو شادیوں کے سیزن کی تھیم کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے مگر زیادہ تر صارفین تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں بلکہ بعض صارفین نے ان کی فٹنس پر سوالات اٹھائے جبکہ کچھ نے ان کی واک کے انداز پر کڑی تنقید کی تاہم کچھ افراد نے ان کی ہمت، اعتماد اور نئے تجربات کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ متھیرا طویل عرصے سے میڈیا میں سرگرم ہیں اور بے شمار شخصیات کے انٹرویوز کر چکی ہیں اور بطور سنگل مدر اپنی زندگی کے تجربات، وزن میں تبدیلیوں اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتی رہی ہیں۔