سائنس نے ایما اسٹون کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیدیا

Published On 23 November,2025 02:42 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) سائنس کی نظر میں دنیا بھر کی خواتین میں سب سے خوبصورت چہرہ اداکارہ ایما اسٹون کا نکلا۔

کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری کے برطانوی ادارے کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائنس کی نظر میں دنیا بھر کی خواتین میں سب سے خوبصورت چہرہ اداکار ایما اسٹون کا ہے جنہوں نے اپنی فلم کے لیے حال ہی میں سر منڈوا دیا تھا۔

تحقیق میں انہیں یہ خطاب خوبصورتی کے یونانی گولڈن ریشو یا معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے، چہرے کے لحاظ سے ایما اسٹون تمام معیارات میں واضح فاتح قرار پاتی ہیں، انہیں مجموعی طور پر 94.72 فیصد سکور دیا گیا۔

تحقیق میں یونانی ریشو کی بنیاد پر چہروں کی میپنگ تکنیکس کو استعمال کیا گیا، گولڈن ریشو بنیادی طور پر ایک ریاضی کی مساوات پر مبنی ہے جو قدیم یونان کے افراد خوبصورتی جانچنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

مذکورہ تحقیق میں ایما اسٹون کے بعد دوسرے نمبر پر اداکارہ زینڈیا ہیں جن کا سکور 94.37 فیصد تھا، تیسرے نمبر پر اداکارہ فریدہ پنٹو ہیں جن کا مجموعی سکور 94.34 فیصد تھا، 94.91 فیصد سکور کے ساتھ اداکارہ ونیسا کیربی چوتھے جبکہ ایک اور اداکارہ جینا اورٹیگا 93.91 فیصد سکور کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہیں۔

گلوکارہ اولیوا روڈریگو کے حصے میں چھٹا اور اداکارہ مارگوٹ روبی کے حصے میں 7 واں نمبر آیا، بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے 8 ویں، چینی اداکارہ ٹانگ وی 9 ویں جبکہ گلوکارہ بیونسے 10 ویں خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔

گزشتہ سال اسی تحقیقی ٹیم نے دنیا کے 10 پرکشش ترین مردوں کا تعین کیا تھا اور اداکار آرون ٹیلر جانسن اس فہرست میں سرفہرست رہے تھے۔