ممبئی: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز گورنرز ایوارڈز میں اعزازی آسکر ملنے پر جذباتی ہوگئے۔
63 سالہ ٹام کروز نے کیلیفورنیا میں منعقدہ اس شاندار تقریب کے دوران اسٹیج پر آ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیما مجھے دنیا کے مختلف حصے دکھاتا ہے، یہ مجھے اختلافات کی قدر اور احترام کرنا سکھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمیں ہماری انسانیت بھی دکھاتا ہے، ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہم کتنے ایک جیسے ہیں، چاہے ہم دنیا کے کسی بھی حصے سے آئیں۔ تھیٹر میں ہم ایک ساتھ ہنسیں، ایک جیسا محسوس کریں یہی اس فن کی طاقت ہے۔
ٹام کروز نے کہا کہ اسی لیے یہ میرے لیے اہم ہے، فلمیں بنانا صرف میرا کام نہیں، یہ میری پہچان ہے۔
— Dr. Sanjiv Goenka (@DrSanjivGoenka) November 17, 2025
سینما سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی میں فلموں کا دیوانا تھا اور جب روشنی کی کرن پھیلی تو اس وقت ایسا لگا کہ دنیا اتنی بڑی ہے جتنی میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی، اس تجربے نے میرے لیے ایڈونچر کی بھوک، علم حاصل کرنے کی خواہش اور انسانیت کو سمجھنے کا جذبہ پیدا کیا اور یہ مجھے کردار تخلیق کرنے، کہانی سنانے اور دنیا کو دیکھنے کی ترغیب دیتا رہا اور اسی جذبے کے ساتھ میں آج تک آگے بڑھ رہا ہوں۔
تقریب میں شرکا کی جانب سے ٹام کروز کو آسکر ملنے پر اسٹینڈنگ اوشن بھی دیا گیا۔



