اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق وائرل خبر جھوٹی نکلی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق وائرل خبر جھوٹی نکلی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آج بنچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔

سپیشل ڈویژن بنچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔