کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا ہے۔
حال ہی میں کراچی میں کینسر کے ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔
تقریب کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ بیٹا شادی کب ہو رہی ہے ؟
اداکارہ نے کہا ان تمام دباؤ کے باوجود میں نے شادی کے صحیح وقت کے لیے 7 سال انتظار کیا ہے ۔
انہوں نے لڑکیوں کو نصحیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ اپنی قدر کریں آپ اپنے لیے ایسے جیون ساتھی کا انتخاب کریں جو آپ کی عزت کرے اور آپ کے کام کی عزت کرے زندگی واقعی قابل قدر ہے۔



