لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ اور سماجی رابطے کے دیگر پلیٹ فارمز پر ایک میسج زیر گردش تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چار اپریل کی رات 12 بجے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پھیلنے والے میسج میں بتایا گیا تھا کہ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی شخص کرونا وائرس کے حوالے سے بات نہیں کرسکے گا جبکہ غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور واٹس ایپ کے جس گروپ میں بات ہوگی اُس کے ایڈمن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واٹس ایپ پر زیرگردش میسج میں بتایا گیا تھا کہ کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کرونا وائرس کے حوالے سے بات کرنے والے شخص کے خلاف دفعہ 68، 140 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور اُسے سخت سزا دی جائے گی، ساتھ میں گروپ کے ایڈمن کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔
⚠️This is a fake message being circulated in different groups. Please visit official websites for credible information.#factcheck pic.twitter.com/0Ik4cUow0X
— PTA (@PTAofficialpk) April 3, 2020
پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ اور دیگر فارمز پر زیر گردش میسج کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ یا مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں۔