کورونا وائرس: جعلی خبریں،افواہیں پھیلانے پر فوجداری مقدمات درج کرنے کا اعلان

Last Updated On 13 June,2020 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد پاکستان میں جعلی خبریں اور افواہیں پھیل رہی ہیں، جس کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے افواہوں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔اب تک اس بیماری سے 4 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2500 سے زائد ہو گئی ہے۔

جہاں ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں تیزی آ رہی ہے تو وہیں پر ملک بھر میں کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں اور افواہویں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ ’کورونا ہے ہی نہیں‘۔ ان افواہوں کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ میں افواہوں کا بھی عمل دخل ہے، "کورونا ہے ہی نہیں"کے تاثر نے پھیلاؤ میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ افواہوں پر فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج ہوں گے، کورونا کے بارے میں غلط افواہیں پھیلانے والوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا اور افواہیں پھیلانے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔
 

Advertisement