اداکارہ صبا قمر نے خود پر حملے اور گاڑی پر پتھراؤ کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Last Updated On 11 August,2020 05:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر ان پر حملے اور ان کی گاڑی پر پتھراؤ کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

اداکارہ صبا قمر کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ افسوس کہ آج گھر جارہی تھی تو کچھ افراد کی جانب سے مجھ پر حملہ کیا گیا اور میری گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ ہم کیسی قوم ہیں جب اللہ کی ایک بندی معذرت کربھی رہی ہے اپنی غلطی کی پھر بھی مجھے ٹارگٹ بنایا جارہا ہے۔ 

ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر وضاحت کی کہ ان پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور یہ ٹویٹ جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔

صبا قمر نے ان کے نام سے مزید جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کراتے ہوئے کہا کہ میں ٹک ٹاک پر بھی نہیں ہوں میرے نام سے یہ تمام جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اس کی رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ صبا قمر ان دنوں مسجد میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے باعث شدید تنقید کا شکار ہیں۔ جس پر صبا قمر اور گلوکار بلال سعید ناصرف معافی مانگ چکے ہیں بلکہ اس بات کی یقین دہانی بھی کراچکے ہیں کہ مسجد کے اندر فلمایا گیا حصہ ویڈیو سے ہٹادیا جائے گا۔
 

Advertisement