بھارتی سپریم کورٹ کی اساتذہ کو گاڑیوں پر لوگو کی منظوری والی خبر جعلی قرار

Last Updated On 30 July,2020 05:20 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر ہزاروں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اساتذہ کو اپنی گاڑیوں پر لوگو لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ خبر جعلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جس لوگو سے متعلق کہا جا رہا ہے اس طرح کی کوئی بھی ہدایات سپریم کورٹ سے نہیں ملی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 16 فروری 2020ء کو ایک تصویر شیئر کی گئی۔ جس میں لکھا تھا کہ سپریم کورٹ آف ہندوستان نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ اپنی گاڑیوں پر لوگوں استعمال کریں، ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، تمام اساتذہ کو مبارک ہو۔ اس تصویر کو فیس بک پر متعدد لوگوں نے شیئر کیا۔

اے ایف پی کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے، پریس بیورو آف انڈیا اور بھارتی وزیر اطلاعات اور نشریات نے بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ 6 فروری 2020ء کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔

 

Advertisement