وفاقی کابینہ سے عاطف رئیس نامی شخص کے مقدمے ختم کرنیکی خبریں جعلی قرار

Last Updated On 25 July,2020 08:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے حکومت کی طرف سے عاطف رئیس نامی شخص کے مقدمے ختم کرنے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ وفاقی وزیر علی زیدی کو مبارک ہو ان کے قریبی دوست عاطف رئیس جن کے اسلام آباد گھر وہ رہائش پذیر رہے، وزیراعظم کیساتھ چین لے گئے، واپسی پر پشاور میٹرو کا چودہ ارب کا کنٹریکٹ ملا اب اس کے خلاف فراڈ پر درج ایف آئی اے کا مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ جس مقدمے کو ہائیکورٹ نے خارج کرنے سے انکار کیا وزیراعظم عمران خان نے کر دیا، اب آپ کو یقین ہو جانا چاہیے بڑی کمپنیاں، ٹھیکیدار، پراپرٹی ڈیلرز، شوگر ملوں کے مالک،کاروباری لوگ کیوں سیاستدانوں پر مال لگاتے ہیں، لینڈر کروزر لے دیتے ہیں۔ گھرٹھہراتے ہیں تاکہ ٹھیکے لیں۔ فراڈ میں پکڑے جائیں تووہ مقدمے ختم کرائیں، یہ ہےElite Capture جس کا ذکر عمران خان کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ان خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اس منظوری نہیں دیا۔
 

Advertisement