نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبر پھیلانے والے سکول کے طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ریاست تریپورہ میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آنے کے بعد سات روز کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
ٹویٹر پر طالبعلم نے لکھا کہ تریپورہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سات روز کا لاک ڈاؤن لگا دیا جائے جس کا آغاز آئندہ جمعہ سے ہو گا، اس ٹویٹ کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکے کو اس کے گرفتار سے کیا گیا ہے جس کے بعد اسے حراستی مراکز بھیج دیا گیا کیونکہ اس طالبعلم کی عمر ابھی صرف 16 سال ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے ریاستی وزیراعلیٰ آفس کی طرف سے بھی ٹویٹر پر آگاہ کیا گیا کہ یہ خبر جعلی ہے۔ اس پر یقین نہ کیا جائے۔
دوسری طرف پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں اور سوشل میڈیاپر جعلی خبروں کو مت پھیلیں اور کورونا وائرس کے دوران حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔