سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی کمالا ہیرس کی والدین کے ساتھ تصویر جعلی قرار

Published On 15 August,2020 07:12 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ہزاروں مرتبہ شیئر کی جا چکی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں نائب صدارت کے لیے نامزد ہونے والی کمالا ہیرس اپنے والد اور والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں، امریکی خاتون سیاہ فام ہونے کا ڈراما کر رہی ہیں۔ یہ خبر جعلی ہے۔ کیونکہ جو لوگ کمالا ہیرس کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ان کے والدین نہیں بلکہ ایک فنڈریزنگ تقریب کے دوران ان کے ساتھ تصویر اُتروا رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میں کمالا ہوں اور میرے ساتھ میرے والدین کھڑے ہیں، پھر میں کیوں دعویٰ کروں کہ میں سیاہ فام امریکی ہوں۔ یہ فیس بک پوسٹ گیارہ اگست 2020ء کو فیس بک پر پوسٹ کی گئی۔ اس پوسٹ کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اس پوسٹ کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پر بھی ہزاروں مرتبہ شیئر کیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے گیارہ اگست کو کمالا ہیرس کو اپنی نائب کے طور پر نامزد کیا تھا۔ جبکہ ملک میں رواں سال نومبر کے مہینے میں الیکشن ہوں گے۔ جوبائیڈن کا مقابلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق کمالا ہیرس کے ومالد ڈونلڈ ہیرس جمیکا میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی والدہ شاملا گوپلان کا تعلق بھارت سے تھا، ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو چکی تھی۔

کمالا ہیرس کی طرف سے قائم کی گئی این جی او پراتھم یو ایس اے کی ترجمان نے بھی بتایا کہ یہ تصویر جعلی ہے، اس تصویر میں نظر آنے والے کمالا کے والدین نہیں، یہ تصویر ریاست کیلیفورنیا میں ایک فنڈ ریزنگ کی تقریب کے دوران لی گئی تھی، اس وقت کمالا ریاست کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل تھیں۔ اور تصویر میں نظر آنے والے دونوں افراد کمالا ہیرس کی بنائی گئی این جی او کے حامی تھے۔

 

Advertisement