سوشانت سنگھ کیس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والا شہری گرفتار

Published On 26 October,2020 06:14 pm

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کیس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے شہری کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ جس کا تعلق دارالحکومت نئی دہلی سے ہے، گرفتار ہونے والا شخص خود کو وکیل ظاہر کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا نام ویبور آنند ہے، جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ اور ٹویٹر پر سوشانت سنگھ کیس سے متعلق جذباتی قسم کے ٹویٹ کر رہا تھا، پولیس نے اس ٹویٹ پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور کہا کہ یہ ٹویٹر پر جعلی معلومات پھیلا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تحقیق کے معاملے کے سلسلے میں ممبئی لایا گیا تھا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ سمیت قانون کی کچھ شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا کہ اداکار سوشانت سنگھ کی منیجر دیشا سیلیاں کا موت سے قبل ریپ کیا گیا تھا، دیشا سیلیاں کا بہت ساری مشہور شخصیات کیساتھ تعلق تھا۔ انہوں نے 8 جون کو 14 ویں فلور سے چھلانگ کر خود کشی کی تھی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر پیرم بیر سنگھ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اس سے متعلق جعلی خبریں چل رہی ہیں، ہم اس معاملے پر تحقیقات کررہے ہیں۔
 

Advertisement