لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی افواہوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی افواہ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے، یہ خبر من گھڑت ہے۔
تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔ اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کے ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقعہ ہو سکتی ہے۔ pic.twitter.com/9H9m3X9RZS
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) May 28, 2021
وزارت صحت نے مزید کہا کہ نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے اپنے انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائیں گے، تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔
یاد رہے سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنس دان سے منسوب دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کی دو سال میں موت ہوجائے گی۔