وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے مدد لینے کی خبریں جعلی قرار

وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے مدد لینے کی خبریں جعلی قرار

یاد رہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے ایم ڈی کو ٹیلی فون کال کرنے کا منصوبہ ختم کر دیا ہے۔

یہ خبریں سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ خبریں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔ ’کامیاب جوان‘ تقریب کے دوران وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر میرا جواب تھا کہ مذاکرات پہلے مرحلے میں ہیں اور فی الحال کال کی ضرورت نہیں۔