بھارتی ریسلر نیشا دھایا کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر جعلی قرار

Published On 16 November,2021 08:25 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر افواہ نکلی۔

خیال رہے کہ نیشا نے حال ہی میں بلغراد میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 65 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ فائرنگ میں بھارتی خاتون ریسلرکا 18 سال کا بھائی بھی ہلاک ہوا جبکہ والدہ زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ نیشا دھایا پر فائرنگ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں کی گئی۔ تاہم یہ خبر وائرل ہونے کے بعد ریسلر نیشا دھایا نے ویڈیو بیان جاری کیا اور اس خبر کی تردید کی۔

نیشا دھایا نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سینئر نیشنل کھیلنے گونڈا آئی ہوئی ہیں۔
 

Advertisement