پختونخوا میں منکی پاکس کے مریض کی فرار بارے خبر جھوٹ نکلی

پختونخوا میں منکی پاکس کے مریض کی فرار بارے خبر جھوٹ نکلی

محکمہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مردان کے علاقے منگا میں موجود منکی پاکس کے مریض کی حالت بہتر ہے، متاثرہ مریض کو ان کے گھر میں آئسولیٹ کیا ہوا ہے۔

قبل ازیں، میڈیا پر خبریں دیکھنے کو ملی تھیں کہ مردان میں موجود منکی پاکس کا مریض ہسپتال سے فرار ہوگیا ہے۔

تاہم ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو پروپیگنڈا  چل رہا تھا میں نے خود وہاں جاکر اس کی چھان بین کی ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ علاقے کی مسجد میں آگاہی پیغام بھی دیا، مریض کے خاندان اور محلے میں سکریننگ بھی کی گئی، فی الحال کسی اور فرد میں علامات نہیں پائے گئے۔