سندھ میں کل عام تعطیل ہو گی یا نہیں، ترجمان نے حقیقت آشکار کر دی

Published On 08 September,2025 07:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے کل صوبہ میں عام تعطیل ہونے یا نہ ہونے کی حقیقت بتا دی۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔