صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیاب ہونے کی خبریں جھوٹی یا سچی؟

Published On 09 September,2025 06:46 pm

اسلام آباد: (دنای نیوز) پی ٹی آئی صارفین کا ذاتی ڈیٹا کے مبینہ طور پر لیک ہونے کی خبروں پر پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آگیا۔

پی ٹی اے نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن دستیاب ہونے کی خبروں کی تردید کر دی، ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا پی ٹی اے کے پاس موجود نہیں ہوتا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ڈیٹا صرف لائسنس یافتہ آپریٹرز کے پاس ہوتا ہے، پی ٹی اے کے آڈٹس میں لائسنس یافتہ سیکٹر کے اندر کسی خلاف ورزی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

پی ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے نے غیر قانونی مواد کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 1,372 ویب سائٹس، ایپس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کیے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔