اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سےودہولڈنگ ٹیکس کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں ودہولڈنگ ٹیکس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اجلاس کے دوران اراکین کی آراء مختلف تھی، اسلامی نظریاتی کونسل اراکین نے ود ہولڈنگ ٹیکس معاملے پر آج ابتدائی بحث کی۔
کونسل نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میں ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔