وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں: صادق عمرانی

Published On 20 November,2025 09:00 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے، حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ دوستین ڈومکی کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔

خیال رہے کہ  قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے دعویٰ کیا تھا کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹا دیا جائے گا، ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔

دوستین خان ڈومکی نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا ہے۔