واشنگٹن: (دنیا مانیٹرنگ) امریکی حکومت اور سائنس دانوں کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا اور اس سے آلودہ ہونے والی کسی شے کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک انسان سے دوسرے کو بھی منتقل ہوتا ہے
تحقیق کے لیے وائرس سے متاثرہ افراد کے زیر استعمال نیبولائزر ڈیوائس سے نمونے حاصل کرکے فضا میں چھوڑے گئے ۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ ہوا میں یہ وائرس تین گھنٹے تک زندہ رہتا ہے ۔ جب کہ مختلف سطح پر یہ نمونے چھوڑے گئے تو معلوم ہوا کہ تانبے پر یہ 4 گھنٹے ، گتے پر 24 گھنٹے اور پلاسٹک اور سٹین لیس سٹیل پر دو سے تین دن تک باقی رہتا ہے