’کرونا بھاگ جاؤ‘ گانا سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 11 March,2020 06:10 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والے مہک کرونا وائرس نے اس وقت دنیا کے سو سے زائد ممالک میں اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں، اس بیماری کے باعث چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ عالمی معیشت پر بھی اثر چھوڑنا شروع کر دیا ہے، جہاں کرونا وائرس سے متعلق تواتر کے ساتھ خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں پر بھارت سے ایک خبر آئی ہے جہاں پر کرونا وائرس کو بھگانے کے لیے خواتین نے ’کرونا بھاگ جاؤ‘ کا گانا گایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 سے بڑھ چکی ہے۔

اس صورتحال میں بھارت میں لوگ کرونا سے بچنے کے لیے نت نئے طریقے بھی اختیار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں چند لوگوں نے اپنی مذہبی روایت ’ہولیکا داہان‘ کے موقع پر کرونا وائرس کو شیطان سے تشبیہ دے اس کا پتلا بھی جلایا گیا تھا۔

لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد خواتین مل کر ایک گانا گا رہی ہیں جس میں وہ کرونا کو بھارت سے بھگ جانے کا کہہ رہی ہیں۔

خواتین کے روایتی بھجنگ کی طرح اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں، ’کرونا بھاگ جا، بھارت میں تھارو کائیں کام رے، کرونا بھاگ جا‘۔

سوشل میڈیا پر خواتین کے اس گانے کی 4 منٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ویڈیو پر مختلف صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں اور اور اس گانے کا خوب مذاق بھی اُڑایا جا رہا ہے۔

Advertisement