اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں تعینات کلرک میں کرونا وائرس کے شبے کے باعث ویزا سیکشن بند کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ کرونا وائرس کے شبے کے باعث پاکستانی سفارت خانے کے ملازم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا سیکشن کو پہلے کلیئر قرار دے کر کھولا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
کرونا وائرس سے متاثرہ کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری ایران سے براستہ دبئی وطن پہنچنے جبکہ کوئٹہ کا رہائشی بچہ اپنے والدین کیساتھ ایران سے آیا تھا۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔