لاہور: (دنیا نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے اٹلی کے لیے پروازیں 31 مارچ تک کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔ادھر اٹلی کی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مسافروں کہ داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور سے میلان کے لیے پروازیں آپریٹ کی جاتیں تھی تاہم یورپی شہریت رکھنے والے افراد پی آئی اے سے پیرس کا سفر کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیرس جانے والے افراد کو بورڈنگ پاس اس تحریری یقین دہانی کے بعد جاری کیا جائے گا کہ وہ پیرس سے آگے کے سفر کا خود انتظام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کے ٹکٹ بغیر کسی چارجز واپس لیے جائیں گے۔ پی آئی اے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔