کراچی: (دنیا نیوز) وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک جو کیسز سامنے آئے وہ متاثرہ ممالک سے داخل ہوئے، متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھ رہے ہیں، پی ایس ایل یا اسکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے شہری رش میں جانے سے گریز کریں۔ علامات ظاہر ہونے پرٹیسٹ اور وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک جو کیسز آئے وہ متاثرہ ممالک سے داخل ہوئے، وائرس گرمیوں میں کم ہونے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کے سبب اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ میٹنگز میں ایسے فیصلے ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل کیلئے کہا گیا کہ لوگوں کی مرضی اور اپنی صوابدید ہے۔