اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹیسٹ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ قومی ادارہ صحت کو 100 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس موصول ہونگی۔ قومی ادارہ صحت کو پہلے سے 10 ہزار کرونا ٹیسٹس کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔
قومی ادارہ صحت کو 30 کرونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہو چکی ہیں جو ڈبلیو ایچ او ایمرو نے فراہم کی ہیں۔ رواں ماہ مزید 100 کٹس موصول ہو جائیں گی۔
ایک ٹیسٹنگ کٹ سے کرونا وائرس کے 50 ٹیسٹ ممکن ہیں۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں اس وقت کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ گلگت بلتستان کو بھی کرونا ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔ گلگت سے کرونا وائرس کے نمونے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔