ترکی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس، وزارت صحت نے تصدیق کر دی

Last Updated On 11 March,2020 02:16 pm

استنبول: (ویب ڈیسک) ترکی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ترک وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص یورپ سے واپس ترکی آیا تھا، ٹیسٹ کرانے پر کرونا میں مبتلا ہونے کا عل ہوا۔ ترک حکام کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی وبا نہیں پھیلی، ایسا پہلا مریض ہی سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے یورپ میں موجود دیگر ترک باشندوں کو ہر صورت احتیاط برتنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترک حکومت کی جانب سے شہریوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے جبکہ حفاظتی تدابیر کے تحت ملک میں کرونا وائرس کے خلاف قومی مہم چلائی گئی ہے جس میں مہلک مرض سے بچنے کے طریقوں اور متاثر ہوجانے پر ہسپتال منتقل ہونے سمیت آگاہی دی گئی ہے۔
 

Advertisement