’کرونا پر کانفرنس’ کرونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ

Last Updated On 11 March,2020 06:44 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں کرونا سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس کورونا وائرس کے ہی خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی۔

امریکا کی بین الاقوامی تعلقات کی کونسل کے تحت نیویارک شہرمیں کرونا وائرس کی موجودگی میں کاروبار کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس شیڈول تھی لیکن امریکا میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس اب تک 119 ممالک اور علاقوں تک پھیل چکا ہےاور اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 سے بڑھ چکی ہے جب کہ 4300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اس وائرس کے باعث سب سے زیادہ لوگ چین میں متاثر ہوئے جس کے بعد اٹلی اور ایران میں یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلاہے اور وہاں ہلاکتیں بھی زیادہ ہوئی ہیں۔

اس صورتحال میں نیویارک آٹو شو سمیت دنیا کی بڑی کانفرنسز اور نمائشیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ ائیرلائن انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
 

Advertisement